Pratidin
2026 · Urdu Compulsory Paper (Qualifying) · 60 marksMainsQuestion 2

مندرجہ ذیل عبارت کو پوری توجہ سے پڑھیں اور نیچے دیے گئے سوالات کے واضح اور جامع زبان میں جواب دیں :

خوف کا، غم کے زمرے میں وہی مقام ہے جو جوش کا خوشی کے زمرے میں ہے۔ جوش سے مراد ایسے کاموں کی پُرجوش خوشی ہے جن میں تکلیف یا نقصان برداشت کرنے کا حوصلہ درکار ہو۔ تکلیف یا نقصان کی ڈگری کے لحاظ سے بھی الگ الگ قسمیں ہیں۔ ادبی نقادوں نے انہیں “جنگی بہادری”، “سخاوت کی بہادری” اور “ہمدردی کی بہادری” وغیرہ میں تقسیم کیا ہے۔ ان میں سب سے قدیم اور اہم “جنگی بہادری” ہے جس میں زخم، تکلیف یا موت کی پرواہ نہیں جاتی۔ یہ بہادری زمانہَ قدیم سے رائج ہے جس میں ہمت اور کوشش اپنے عروج پر پہنچ جاتی ہے۔ لیکن جوش صرف تکلیف برداشت کرنے کے حوصلے سے پیدا نہیں ہوتا اس کے ساتھ پُرمسرت یا بے تابی کا ہونا بھی ضروری ہے۔ بغیر بے ہوش ہوئے پھوڑا چروا لینے کو بہادری تو کہہ سکتے ہیں، مگر جوش نہیں۔ اسی طرح خاموش رہتے ہوئے بغیر اپنے بازو یا ٹانگیں ہلائے، ایک شدید ضرب برداشت کرنے کے لیے تیار رہنے کو “بہادری” سمجھا جائے گا۔ اور انتہائی شدید ضربوں کے سامنے گھبرانے کو “استقامت” سمجھا جاتا ہے۔ ایسی “بہادری” اور “استقامت” کو صرف اس وقت جوش سمجھا جا سکتا ہے جب بہادر یا صابر شخص خوشی خوشی اس کام کو جاری رکھے جس میں اسے بہت سی ضربیں برداشت کرنی پڑتی ہیں۔ مختصر یہ کہ جوش پُرمسرت کوشش یا اسکی بے تابی میں نظر آتا ہے نہ کہ صرف مشکل برداشت کرنے کی غیر فعال ہمت میں۔ استقامت اور ہمت دونوں جوش کے ذریعے ہی منتقل ہوتے ہیں۔

ایک خیرات دینے والا شخص دولت قربان کرنے اور اس کے ساتھ آنے والی تکلیف اور مشکل کو برداشت کرنے کی ہمت رکھتا ہے۔ سخاوت کو صرف اس وقت تسلیم کیا جاتا ہے جب عطیہ دینے والا اپنے عطیے کی وجہ سے اپنی روزی روٹی میں کسی قسم کی مشکل یا تندگی کا سامنا کرے۔ اس مشکل یا تندگی کی حد یا امکان جتنا زیادہ ہوگا، سخاوت اتنی ہی زیادہ ہوگی۔ لیکن جب تک دولت قربان کرنے کی یہ ہمت دل و جان سے تیاری اور خالص خوشی کی علامت کے بغیر، جوش و جذبہ پیدا نہیں ہو سکتا۔

جنگ کے علاوہ دنیا میں اور بھی ایسے مشکل کام ہیں جن میں شدید جسمانی تکلیفیں برداشت کرنی پڑتی ہیں اور یہاں تک کہ موت کا امکان بھی ہوتا ہے۔ تحقیق کے لیے برف سے ڈھکے بادلوں کو چھیدنے والے ناقابل تسخیر پہاڑوں پر چڑھنا، قطبی علاقے یا صحرائے صحارا کا سفر کرنا، نامعلوم گھنے جنگلوں میں داخل ہونا، یہ بھی بہادری اور دلیری کے کام ہیں۔ لوگوں نے جس پُرمسرت بے تابی کے ساتھ ان سرگرمیوں میں حصّہ لیا ہے وہ بھی جوش و جذبے کا ہی ایک مظہر ہے۔

(a) جوش و جذبے میں بہادری کے کردار کی وضاحت کیجیے۔
(b) ‘استقامت’ سے کیا مراد ہے ؟
(c) جوش و جذبہ کیسے حاصل کیا جاتا ہے؟
(d) پُرمسرت بے تابی اور جوش و جذبے کے باہمی تعلق کو واضح کریں۔
(e) خیرات کے عمل کے لیے خیرات دینے والے کو کیا برداشت کرنا پڑتا ہے ؟

60 marks · directive: Comprehension

Answer

The core of a good answer

The passage argues that josh (zeal) is joyful eagerness for work that needs the courage to bear pain or loss: courage and fortitude by themselves are not josh, which appears only when the effort is made gladly, as with the warrior, the generous giver and the explorer.

An outline written by upsc.help, not an official UPSC answer; every fact checked by a separate review. How we work

What the question asks

Five questions of 12 marks each (12×5=60). Each answer must come from the passage, in clear Urdu sentences of your own; a few lines per answer is enough. Do not add outside material. The key distinction is between ہمت and استقامت (courage, fortitude) on the one hand and جوش (joyful, eager effort) on the other.

Answer outline

Introduction

Read the whole passage once for its central claim (josh holds the place among joys that fear holds among sorrows), then find the sentence that answers each question.

(a)

(b)

(c)

(d)

(e)

Conclusion

Keep each answer to the passage's own ideas, write in your own Urdu sentences, and quote at most a short phrase.

Facts

Facts to remember

Write a timed answer in the app